ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ کے دوران افغان تماشائی نے قومی کرکٹر شاہین آفریدی کے ساتھ بدتمیزی کی۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے تماشائی کی بدتمیزی کو نظر انداز کر دیا جس کے بعد سکیورٹی نے تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈبلن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور قومی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ سیریز میں واپسی کر لی ہے۔
گرین شرٹس نے 194 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کیا تھا، فخر زمان نے 40 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 78رنز بنائے تھے جب کہ محمد رضوان نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ واضح رہے کہ آئرلینڈ نے 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔