بانی پی ٹی آئی کو بھارت بھیج دیں، وہاں کی ترقی بھی پنکچر ہوجائے گی، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بھارت بھیجا جائے، وہاں کی ترقی بھی پنکچر ہو جائے گی۔

نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی جیسا وائرس آگیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان قرضوں پر چل رہا ہے اور قرضوں کی بھیک مانگ رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ہم سخت محنت کر رہے ہیں، محنت سے چین کا ہم پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

Leave a Comment