بس اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سندھ کے ضلع مٹیاری میں قومی شاہراہ پر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق مٹیاری میں باو ڈیرو کے مقام پر قومی شاہراہ پر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاشوں اور زخمیوں کو مٹیاری تعلقہ ہسپتال اور پھر حیدرآباد سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس اوچ شریف سے کراچی آ رہی تھی۔

Leave a Comment