گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی اور اس کے اہلخانہ پر کلہاڑی اور ڈنڈے سے حملہ کر کے خواتین سمیت 4 افراد کو زخمی کردیا۔واقعہ اوباڑو کے گاؤں ڈیوری میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق دو سال قبل شادی ہوئی ایک بیٹی ہے، ڈاکٹر نے دوسری بیٹی بتائی جس پر شوہر نے بدترین تشدد کیا۔خاتون کے والد عابد حسین رند کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس مفررملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہے۔