: تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان کا انتخاب کر لیا گیا، چئیرمین پی سی بی نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹیموں کے نئے کپتان کی تقرری سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان کی تقرری سے متعلق طویل مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹیم کی کپتانی کیلئے محمد رضوان اور سلمان علی آغا کے ناموں پر غور کیا جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی نے محمد رضوان کو وائٹ بال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم قومی وائٹ بال ٹیموں کے کپتان تھے۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

Leave a Comment