”تم پاکستان نہیں آنا چاہتے تو مت آﺅ۔“ شاہد آفریدی نے چیمپینز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کی شکار بھارتی ٹیم کو لتاڑ دیا

”تم پاکستان نہیں آنا چاہتے تو مت آﺅ۔“ شاہد آفریدی نے چیمپینز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کی شکار بھارتی ٹیم کو لتاڑ دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق کپتان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم انتہائی مشکل صورتحال میں بھی بھارت کے کئی شہروں میں کھیل چکے ہیں، حتیٰ کہ دھمکیوں کے باوجود ہم وہاں گئے اور کھیلے۔ “
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ”اگر بھارت کی نیت نہیں ہو گی تو وہ بہانے بناتا رہے گا۔ انہیں پاکستان نہیں آنا تو نہ آئیں۔“ پاکستانی ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”بورڈ کا کردار باپ کا سا ہوتا ہے۔ مسئلے کو بڑھائیں مت، کم کریں۔ بورڈ اپنے آپ کو بچانے کے لیے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے سامنے نہ کرے۔“
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ”ڈسپلن کا مسئلہ پہلے بھی ہوتا تھا، اس کو حل کرنا آنا چاہیے۔ محسن نقوی کو کرکٹ کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے۔ ان کے پاس پی سی بی اور وزارت داخلہ بھی ہے۔ انہیں ایک فیصلہ کر لینا چاہیے۔ ان کے مشیر اچھے نہیں ہیں۔ وہ اپنے مشیروں کے کہنے پر چلیں گے تو کچھ نہیں ہو گا۔“گیری کرسٹن کے متعلق انہوں نے کہا کہ ”گیری کرسٹن کی ضرورت پاکستانی ٹیم کو نہیں بلکہ گراس روٹ لیول پر ہے

Leave a Comment