دبئی، پاکستان انڈر19نے افغانستان انڈر19کو شکست دے دی

سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان انڈر19نے افغانستان انڈر19کو شکست دے دی ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا ،پاکستان انڈر 19نے افغانستان کو 244 رنز کا ہدف دیا۔

ٹی 20 رینکنگ،بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک ایک درجہ تنزلی

شاہ زیب نے 78 اور عثمان خان نے 77 رنز کی اننگز کھیلی،ہدف کے تعاقب میں افغانستان ٹیم 46.4 اوورز میں 231 رنز بنا سکی،اس طرح یہ میچ پاکستان انڈر19نے 13 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے4وکٹیں حاصل کیں، وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

Leave a Comment