سعودی عرب، غیر ملکی نوجوان اسلام قبول کرنے سے قبل دنیا سے کوچ کرگیا

عودی عرب میں حیران کن واقعہ پیش آگیا جب تین غیر ملکی شخص اسلام قبول کرنے رضامند ہوئے اور اسلام قبول کرنے کیلئے جمعۃ المبارک کا دن مقرر کیا گیا ۔ کہتے ہیں کہ موت اٹل ہے اور موت کسی بھی وقت آسکتی ہے جس کی مثال سعودی عرب میں سامنے آئی جس سے سن کر ہر ایک شخص کے رونگٹے کھڑے کردیئے

ذرائع کے مطابق تبلیغی جماعت کے شیخ محمد حسین اس وقت افسردہ ہوگئے جب جمعۃ المبارک کے دن فلپائنی 3نوجوانوں میں سےایک ساتھی نوجوان کے کلمہ پاک پڑھانےسے قبل دنیا فانی سے کوچ کرجانے کی خبر سنی ۔

سعودی اخبار کے مطابق مذکورہ نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ والی بال کھیل رہا تھا کہ اسی دوران اس کا انتقال ہوگیا ۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھی ایک یوکرائنی خاتون نے مو ت سے چند گھنٹے قبل اسلام قبول کیا تھا۔

Leave a Comment