پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی مقبول آن سکرین جوڑی وہاج علی اور یمنٰی زیدی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اداکارہ یمنٰی زیدی اور اداکار وہاج علی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں ایونٹس میں شرکت کر رہے ہیں۔
حالیہ دنوں یمنٰی زیدی اور وہاج نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے مداحوں کی فرمائش پر سٹیج پر ’کپل ڈانس‘ بھی کیا، جس کی ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب دونوں سٹیج پر ڈانس کر رہے ہوتے ہیں، ان کے پیچھے سکرین پر ان کی معروف ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا ڈانس سین چل رہا ہوتا ہے۔