آئی ایم ایف سے مذاکرات کے مثبت اثرات کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔سٹاک مارکیٹ میں اضافے کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 73 ہزار سے زائد پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔