یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے چینی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا ہے۔
اس کمی کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے،جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ذرائع کے مطابق اس سے پہلے چینی 153 روپے فی کلو دستیاب تھی،کارپوریشن نے یہ قدم عوام کو چینی کی بڑھتی قیمتوں سے نجات دلانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔اس کمی کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملز سے چینی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی تھی،جس پر شوگر ملز مالکان نے فروخت کی گئی چینی پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو 17 روپے فی کلو کی رعایت فراہم کی۔
واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے تقریباً 12 ہزار میٹرک ٹن چینی 137 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی، جبکہ دیگر اخراجات کے ساتھ یہ چینی کارپوریشن کو تقریباً 152 روپے فی کلو میں پڑی۔تاہم عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز نے قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا