ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت پاک فوج کے تین میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت پاک فوج کے تین میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری، میجر جنرل عمر محمود بخاری اور میجر جنرل عنایت حسین کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے ۔

آرمی چیف جنرل یسد عاصم منیر نے ترقی پانے والے تینوں تھری اسٹار جنرلز کی تعیناتیاں بھی کر دیں۔لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر 11 کور(پشاور)، لیفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز جی ایچ کیو تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف فی الوقت بطور ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔84لانگ کورس میں عمر محمود بخاری نے اعزازی شمشیر اور ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عنایت حسین نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔تھری سٹار عہدے پر ترقی پانے والے دونوں افسران جی ایچ کیو میں وائس چیف آف جنرلاسٹاف میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

Leave a Comment