گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

کراچی کے بیشتر ہوٹلوں اورگیسٹ ہاؤسز میں مہمانوں کا ریکارڈ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے 100 ہوٹلز اورگیسٹ ہاؤسز کی جانچ مکمل کرلی ہے،کئی گیسٹ ہاؤسزسےغیرملکی شہری اورمنشیات پکڑی گئی۔

نجی ٹی وی “آج نیوز” کے مطابق ایئرپورٹ حملے کےبعد کراچی کے ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے،اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی کےدوران سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ سومیں سے 66 ہوٹلزاورگیسٹ ہاؤسز غیر رجسٹرڈ نکلے، گیسٹ ہاؤسز نے قوانین کی دھجیاں اڑادی گئی ہیں، بیشترمیں مہمانوں کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔

پیر کے روز ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ تفصیلات جانیے
ایس ایس پی کے مطابق کارروائی کے دوران ہوٹلوں میں مقیم 4ایرانی اور 6 افغان شہری بھی پکڑے گئے،بعض گیسٹ ہاؤسز سے منشیات اور شراب برآمد ہوئی ہے۔پولیس آفیسرکے مطابق آئی ٹی سافٹ ویئر میں مہمانوں کی ادھوری معلومات درج کی گئیں، پچاس سے زائد ہوٹل ایسے نکلے جو آئی سافٹ ویئر استعمال نہیں کر رہے تھے۔

پولیس کی جانب سے 70 گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

Leave a Comment