ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں انٹرنیشنل کر کٹ کونسل کی جانب سے بے جا اسپورٹ کا معاملہ،سابق بھارتی کرکٹر نے بڑا اعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ کمنٹریٹر سنجے منجریکر نےٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے آئی سی سی اور بھارتی گٹھ جوڑ کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے اس دوران آئی سی سی کی جانب سے بھارت کو سپور ٹ فراہم کرنے کے حوالے سے کہا کہ بھارت کیجانب سے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے لیے چار اسپنرز منتخب کرنے کی وجہ صرف یہ تھی کہ انہیں معلوم تھا کہ وہ سیمی فائنل کہاں کھیلیں گے۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل ہی یہ معلوم ہونا بھارتی ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا ایڈوانٹیج تھا۔
اس حوالے سےسابق انگلش کرکٹر نک نائیٹ نے کہا کہ ورلڈکپ میں درپیش ہونے والی یہ صورتحال کسی طور درست نہیں لگ رہی ، صاف دکھائی دے رہا ہے کہ بھارت کو سپورٹ کیا گیا ہے۔ مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی کہ میگا ایونٹ کا فائنل اتوار کے بجائے ہفتے کے دن کیوں رکھا گیا ہے؟
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جب سے شروع ہوا ہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر آؤٹ آف وے جا کر بھارت کو سپورٹ کرنے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں ،اس حوالے سے صرف میڈیا نہیں بلکہ دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے کھلاڑی کہہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق انگلش کپتان مائیکل وان سمیت دیگر کئی کرکٹرز اس حوالے سے لب کشائی کر کے سوالات اٹھا چکے ہیں۔