آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی

پاکستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی پلیئر رینکنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں اہم پیش رفت کی ہے۔ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر برمنگھم میں 84 رنز کی شاندار اننگز کے بعد ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں میں ایک درجہ ترقی کر کے 7ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ساتھی جونی بیئرسٹو اسی میچ میں 21 رنز کی شراکت کے بعد آٹھ مقام کی چھلانگ لگا کر 36 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
فخر زمان کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے T20I میں صرف 21 گیندوں پر 45 رنز بنائے اور انہیں رینکنگ میں چھ درجہ اوپر 51 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔ برینڈن کنگ، جانسن چارلس اور کائل میئرز نے رینکنگ میں ترقی کی ہے اور کنگ پانچ درجے ترقی کر کے آٹھویں، چارلس 17 درجے چھلانگ لگا کر 20 ویں اور میئرز 12 درجے ترقی کر کے 31 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

گوڈاکیش موتی جنہیں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار آٹھ وکٹیں لینے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، T20I باؤلرز کی درجہ بندی میں 27 ویں نمبر پر آگئے ۔
انگلینڈ کے ریس ٹوپلی نے بھی T20I بولرز میں ایک مقام چڑھ کر 9ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی کیمپ میں شاہین آفریدی تین درجے ترقی کر کے 11ویں، حارث رؤف دو درجے ترقی کرکے 25ویں اور عماد وسیم اپنی حالیہ باؤلنگ پرفارمنس کی بنیاد پر 14 درجے ترقی کر کے 38ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

Leave a Comment