انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نئے سیزن کا آغاز 22 مارچ سے ہو رہا ہے جس میں کئی غیرملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس مرتبہ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین کھلاڑی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک ہیں جنہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24.75 کروڑ بھارتی روپے میں اپنی ٹیم کے لیے منتخب کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس مرتبہ آئی پی ایل میں سب کی نظریں مہنگے ترین مچل اسٹارک پر ہوں گی اور وہ اتنی بڑی قیمت میں ٹیم میں شامل ہونے کی وجہ سے دباؤ میں ہوں گے تاہم بھارت کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کو ایسا نہیں لگتا ، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا ہے مچل اسٹارک کے لیے اتنی بڑی قیمت کا کوئی اضافی دباؤ ہوگا۔