ایوان صدر میں منعقدہ نومنتخب صدرآصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں ان کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کا پروقار انداز سب کی توجہ لینے کا باعث بنا رہا ، ان کی والدہ سے مشابہت بے نظیر کی لوگوں کو یاد دلاتی رہی لیکن اس موقع پر آصفہ کے زیب تن کیے گئے لباس کی ممکنہ قیمت اب سامنے آگئی ۔ْ
آج نیوز کے مطابق ایوان صدر میں تقریب حلف برداری کے دوران والد کے ساتھ ساتھ رہنے والی آصفہ نے گہرے سبز رنگ کا انتخاب کیا تھا، بائیں کندھے پرشال بھی ڈالے ہوئے آصفہ نے بالکل اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی طرح سر پر سفید دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا۔
آصفہ بھٹو نے تقریب حلف برداری کے لیے معروف پاکستانی ڈیزائنر ’ثانیہ مسکاتیہ‘ کے ڈیزائن کردہ جوڑے کا انتخاب کیا تھا۔ ثانیہ مسکاتیہ کی آفیشل ویب سائٹ پر اس برانڈڈ جوڑے کی قیمت 29 ہزار500 روپے درج ہے۔ سلک سے تیار کردہ اس لباس پر ڈیجیٹل ڈیزائن پرنٹڈ