واٹس ایپ ایک بہت مشہور انسٹنٹ میسجنگ ایپ ہے، جسے لاکھوں لوگ استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کوئی آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرسکتا ہے؟
اگر آپ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر کچھ عجیب سرگرمیاں دیکھتے ہیں، جیسے کہ نامعلوم پیغامات، رابطے یا ڈیوائسز، تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ کوئی آپ کا اکاؤنٹ ہیک کر رہا ہے۔ اس لیے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنا ضروری ہو جاتا ہے۔ ہم آپ کو کچھ طریقے بتاتے ہیں جن کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ آیا کوئی آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہے۔
واٹس ایپ میں کچھ ایسے فیچرز ہیں جن کی مدد سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ کن ڈیوائسز سے استعمال ہو رہا ہے۔ اس سے آپ اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کو یقینی بنا سکیں گے۔
اپنا واٹس ایپ کھولیں اور اوپری دائیں کونے میں تین نقطوں والے آئیکن پر ٹیپ کریں۔ پھر “Linked Device” آپشن پر جائیں۔
یہاں آپ دیکھیں گے کہ آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ کن ڈیوائسز سے استعمال ہو رہا ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی نامعلوم ڈیوائس آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر رہی ہے، تو آپ اس ڈیوائس کو لاگ آؤٹ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو ایسے پیغامات موصول ہوتے ہیں جو آپ نے نہیں بھیجے یا آپ کو کچھ عجیب لگتا ہے تو سمجھ لیں کہ ممکن ہے کوئی آپ کا اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہو۔ یہ ممکن ہے کہ وہ شخص آپ کی اجازت کے بغیر پیغامات بھیج رہا ہو۔
اگر آپ کے علم کے بغیر آپ کی پروفائل تصویر یا اسٹیٹس تبدیل ہو رہا ہے، تو یہ ممکن ہے کہ کوئی آپ کا اکاؤنٹ کسی اور ڈیوائس پر استعمال کر رہا ہو اور آپ کا ڈی پی اور اسٹیٹس اپ لوڈ کر رہا ہو