آ ج02 اپریل بروزمنگل پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر شام/رات میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔

بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔تاہم شام/رات میں شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان۔

پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔ تا ہم مری،گلیات اور گردونواح میں شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ۔

خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چترال، دیر،سوات، کوہستان،ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم، خیبر، شانگلہ اور بونیرمیں جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقا مات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر
کشمیرمیں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقا مات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

Leave a Comment