قومی کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپئنز ون ڈے کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کرکتر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ اقربا پروری،جھوٹے وعدے اور ڈومیسٹک کرکٹرز سے ناانصافیاں منظور نہیں،پاکستان مہنگائی ،غربت اور ہوشربا بلوں سے متاثر ہے۔
پی سی بی کا چیمپئنز کپ کی ٹیموں میں شامل 5 مینٹورز کا اعلان
انہوں نے کہا کہ پی سی بی مینٹورز پر پچاس لاکھ روپے ضائع کر رہا ہے۔سرجری آلات نہ ہونے کا کہنا ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت نہ دینے کے مترادف ہے۔
مزید بولے کہ بطور پاکستانی اور کرکٹ لوور اس سسٹم کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔