کینیا کی کاجیادو ہائیکورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں دو پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق کی پٹیشن پر دیا گیا۔
عدالت کا موقف:
عدالت نے ارشد شریف کی ہلاکت کو ان کی صحافتی سرگرمیوں سے جوڑنے کا موقف رد کر دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق کینیا پولیس نے شناخت میں غلط فہمی پر غیر ضروری و غیر قانونی فائرنگ کی تھی۔
زرِ تلافی کا حکم:
عدالت نے ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق کو 78 ہزار امریکی ڈالر بطور زرِ تلافی ادا کرنے کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کی نفی:
عدالتی فیصلے نے پی ٹی آئی کے شرانگیز پروپیگنڈے کی مکمل نفی کی ہے۔ پی ٹی آئی اس افسوسناک ہلاکت کو ارشد شریف کے مخالفین اور کینیا پولیس کی ملی بھگت قرار دیتی رہی۔
پولیس اہلکاروں کے بیرونی رابطے:
ارشد شریف کی بیوہ نے پولیس اہلکاروں کے بیرونی رابطے ثابت کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔
سازشی تھیوریوں کا خاتمہ:
کینیا کی عدالت کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی سازشی تھیوریاں اپنی موت آپ مر گئیں۔