ملتان سلطانز کے لیگ سپنر اسامہ میر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم کردی۔ اسامہ میر پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے۔ انہوں نے رواں ایڈیشن میں اب تک 21 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اسامہ میر نے گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے 20 وکٹیں لینے والے راشد خان کو پیچھے چھوڑا۔