ترکیہ کے شہر استنبول میں رات کے وقت آسمان پر نمودار ہونے والی پراسرار چیز کی روشنی نے شہریوں کو خوف زدہ کردیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ کے شہر استبول کے شہریوں کی جانب سے یہ منظر رات کو آسمان پر دیکھا گیا جب دم دار ستارے جیسی کوئی روشن چیز آسمان پر سفر کرتی ہوئی نظر آئی،مگر ابھی تک اس روشن چیز کے بارے میں کوئی حتمی بات سامنے نہیں آسکی ہے کہ یہ چیز کیا تھی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پرلوگوں کا ملا جلا ُردعمل سامنے آیا ہے،کچھ لوگوں نے اسے ایک میزائل جبکہ کچھ لوگوں نے اسے سیٹلائٹ قرار دیا۔
کچھ لوگوں کیجانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ یہ کسی خلائی مشن کا ملبہ تھا جب کہ کسی نے اسے ٹوٹا ستارہ قرار دیا ہے۔
اس معاملے پر ترکیہ کی خلائی ایجنسی نے سوشل میڈیا پر عوام کو پُرسکون رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ایک شہاب جیسی کوئی چیز تھی لیکن اسکی فی الوقت تصدیق نہیں کی جاسکتی، اس حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔