موٹرکار اورموٹر بائیک ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس فیس 25فیصد بڑھا دی گئی ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ارجنٹ لائسنس بنوانے والوں کو 2ہزار روپے اضافی جمع کروانا ہوں گے، لائسنس بنوانے والوں کو گاڑی ٹیسٹ کی مد میں اضافی فیس بھی جمع کروانا ہو گی۔لائسنس بنوانے والے کو موٹر کار موٹر بائیک کی 200روپے، ایل ٹی وی ڈرائیونگ ٹیسٹ کی 300روپے اضافی فیس دیناپڑے گی۔ہیوی لائسنس کے لئے ٹیسٹ فیس 500روپے مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ لائسنس منتقلی کے لئے این او سی فیس بھی ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔