اسلام آباد: بھیک مانگنے والے بچوں سے زیادتی ، سب انسپکٹر گرفتار

اسلام آباد میں بھیک مانگنے والے بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں سب انسپکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے سنو نیوز کے نمائندہ نعیم جنجوعہ کی رپورٹ کے مطابق تھانہ شمس کالونی سب انسپکٹر صہیب پاشا نے پمزہسپتال سے دو بچوں کو اٹھایا۔ صہیب پاشا نے بچوں کو دو دن اپنے پاس رکھا اور کسی ریکارڈ کا حصہ نہ بنایا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 سالہ عبداللہ اور 11 سالہ عبد الرحمٰن کوتھانہ شمس کالونی میں بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔ سب انسپکٹرصہیب پاشا نے بچوں پر جوتیوں اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

تشدد اور زیادتی کے بعد صہیب نے بچوں کو ایدھی سنٹر چھوڑ دیا۔ اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر صہیب پاشا کو گاڑی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے گشت پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑا۔

اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی علی رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سب انسپکٹر شعیب پاشا کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہے ہیں۔ اس کو نوکری سے برخاست کریں گے

Leave a Comment