اسلام آباد میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ، ویڈیو وائرل

پاکستان میں حالیہ برسوں کے دوران خواتین کے ساتھ ہراسانی، بدتمیزی، اور جنسی تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
 عوامی مقامات جو کبھی محفوظ سمجھے جاتے تھے، اب خواتین کے لیے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔
 سوشل میڈیا پر بھی اس مسئلے پر بحث جاری ہے، جہاں صارفین کی بڑی تعداد یہ کہتی ہوئی نظر آتی ہے کہ خواتین کے لیے آج کے دور میں کہیں بھی مکمل تحفظ موجود نہیں۔
عوامی مقامات پر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات کی مسلسل رپورٹنگ کی وجہ سے اکثر خواتین اکیلے بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کرتی ہیں۔
تاہم، ان احتیاطی تدابیر کے باوجود ایسے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ واقعہ 14 اگست کو اسلام آباد میں پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ہجوم ایک خاتون کو ہراساں کر رہا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ایک صارف نے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث لوگ کبھی سدھریں گے نہیں۔
کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ہجوم میں شامل اکثر افراد غیر ملکی لگ رہے ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد میں سینکڑوں لوگوں کے سامنے ایک
پاکستانی خاتون کو غیر ملکیوں نے ہراساں کیا، اور سوال اٹھایا کہ اسلام آباد پولیس کہاں تھی؟
یہ واقعہ ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی تشدد کے رجحان کی ایک اور مثال ہے، جس نے شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیا ہے

Leave a Comment