اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں کا بھرپور لاٹھی چارج

سکاٹ لینڈ کے بلے بازوں کا بھرپور لاٹھی چارج، اسکاٹش اوپنرز نے بنا وکٹ گنوائے ہی دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو تگڑا ہدف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے شہر بارباڈوس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 8ویں میچ کے سلسلے میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ بارش کے باعث میچ کو فی اننگ 10 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔
جبکہ میچ بارش سے متاثر ہونے کے باوجود اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ اسکاٹ لینڈ بنا کوئی وکٹ گنوائے مقررہ 10 اوورز میں 90 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ یوں انگلینڈ کو 10 اوورز میں 91 رنز کا ہدف مل گیا۔

Leave a Comment