افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے انڈر 19 سیریز کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرلیا۔ ترجمان اے سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ حکام نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سہ فریقی یوتھ سیریز کےلیے بات کی۔ اے سی بی ترجمان نے مزید کہا کہ مجوزہ یوتھ سیریز کے وینیو اور تاریخ کا تعین بعد میں ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ افغانستان اے ٹیم کے بنگلادیش اور زمبابوے ٹورز کےلیے بھی بات چیت ہوئی ہے جب کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے قبل وائٹ بال سیریز کےلیے تین مختلف بورڈز سے بات ہوئی ہے۔ ترجمان افغانستان بورڈ نے کہا کہ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کےلیے امکانات پر بات کی۔
راشد خان کی کپتانی میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنی شاندار کارکردگی سے عالمی توجہ حاصل کی۔
ٹیم نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی سرفہرست ٹیموں کو ہرا کر آخر کار آئی سی سی کے کسی ایونٹ میں پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ سے ہارنے کے باوجود پورے ٹورنامنٹ میں افغانستان کے جارحانہ گیم پلے نے ان کی تعریف کی اور بین الاقوامی کرکٹ اسٹیج پر اپنی بڑھتی ہوئی اہمیت کا مظاہرہ کیا۔