افغانستان کی پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک رسائی،سابق لجنڈری بلے باز برائن لارا کی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے کپتان راشد خان نے میچ جیتنے کے بعدایک گفتگو میں کہا کہ ان کی ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ان کے اور ان کے ملک اور عوام کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے اس دوران یہ بھی کہا کہ انہیں ملنے والی کامیابی کے علاوہ اس سے ہٹ کر ان کی اس کامیابی نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا کی پیشگوئی کو درست ثابت کر دیاہے۔
واضح رہے برائن لارا کی جانب سے ٹورنامنٹ سے پہلےیہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں افغانستان فائنل فور ٹیموں کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔
انہوں نے اس حوالے سے مزیدکہاتھا کہ بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور افغانستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی۔
برین لارا کی جانب سے کی جانے والی پیشگوئی نوے فیصد درست ثابت ہوئی ہے، ان کی چار میں سے تین ٹیموں نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا ہے البتہ ہوم ٹیم ویسٹ انڈیز جگہ نہیں بنا سکی۔