افغان شہر قندھار میں خودکش دھماکا، 21 افراد ہلاک

افغانستان میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار میں واقع بینک کے باہر سرکاری ملازمین تنخواہوں کے حصول کیلئے بڑی تعداد میں موجود تھے کہ خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔طالبان حکومت کی جانب سے 3 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی، ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کلچر قندھار انعام اللہ نے خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے 5 کی حالت نازک بتائی۔

Leave a Comment