اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی

ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ اور سابق نیوز کاسٹر فرح اقرار نے اپنے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی۔گزشتہ ایک سال سے اقرار الحسن کی ٹی وی میزبان عروسہ خان سے تیسری شادی کی افواہیں چل رہی تھیں۔تیسری شادی کی افواہوں پر اقرار الحسن خود بھی مبہم انداز میں بات کر چکے ہیں جب کہ ان کی پہلی اہلیہ قرت العین اقرار بھی اس معاملے پر مبہم انداز میں گفتگو کر چکی ہیں۔اسی طرح صحافی و ٹی وی میزبان عروسہ خان بھی اسی معاملے پر مبہم انداز میں بات کر چکی ہیں لیکن اب پہلی بار فرح اقرار نے شوہر کی تیسری شادی پر کھل کر بات کرتے ہوئے ان کی شادی کی تصدیق کردی۔

Leave a Comment