اماراتی شہزادی کی ایک اور پوسٹ وائرل

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی، شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے حال ہی میں اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کیا ۔
 اس اعلان کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کر رہی ہیں۔
انسٹاگرام پوسٹ اور عوامی ردعمل:
انسٹاگرام پر شیخہ مہرہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ گھوڑے کی تصویر کے سامنے کھڑی ہیں۔
 اس پوسٹ میں انہوں نے کوئی کیپشن نہیں لکھا، لیکن سفید دل والے ایموجی نے صارفین کے دلوں کو چھو لیا۔
صارفین کے تاثرات:
شیخہ مہرہ کی پوسٹ پر لوگوں نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ “محترمہ شیخہ، دنیا کی تمام خواتین آپ کی طاقت اور جدوجہد کو سراہتی ہیں۔ آپ کا پیغام بہت قیمتی ہے۔”
 ایک اور صارف نے لکھا، “مہرہ، آپ کی طلاق کی خبر سن کر افسوس ہوا، لیکن خوشی ہے کہ آپ نے اس رشتے سے آزادی حاصل کر لی۔”
طلاق کا اعلان:

حال ہی میں شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کیا تھا۔
 اس پوسٹ میں انہوں نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “پیارے شوہر، جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مصروف ہیں، میں یہاں طلاق کا اعلان کرتی ہوں۔ میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں۔ اپنا خیال رکھنا۔”
شیخہ مہرہ کی شادی:
یاد رہے کہ شیخہ مہرہ نے 5 اپریل 2023 ء کو شیخ مانع المکتوم سے شادی کی تھی۔
 اس کے بعد مئی 2023 ءمیں ان کی پہلی بیٹی پیدا ہوئی۔ شیخہ مہرہ 1994 ء میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن مکمل کی ہے۔
شیخہ مہرہ المکتوم کے طلاق کے اعلان نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی ہے۔
لوگوں نے ان کی جرات مندی کو سراہا اور ان کے حق میں ہمدردیوں کا اظہار کیا۔
یہ واقعہ ناصرف ان کی ذاتی زندگی کا اہم موڑ ہے بلکہ ان کے مداحوں اور خواتین کے لیے بھی ایک پیغام ہے کہ مشکل حالات میں بھی حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے۔

Leave a Comment