امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم جوپاٹاون ہائی سکول میں باتھ روم پر جھگڑے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سکول کی پہلی منزل پر موجود باتھ روم پر 2 طالب علموں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ ایک 16 سالہ طالب علم نے دوسرے طالب علم کو گولی مار دی۔پولیس نے بتایا کہ گولی لگنے سے 15 سالہ وارن کرٹس گرانٹ زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا
پولیس کے مطابق 16 سالہ ملزم واقعے کے بعد سکول سے فرار ہوا جسے چند ہی منٹوں میں سکول کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار برآمد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی ریاست جارجیا کے سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔