امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکےمعروف پاکستانی کھلاڑی سے شادی کرلی

امریکہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اسلام قبول کر نے کے بعد چترال کے ایک معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی ۔امریکی خاتون کلیئر اسٹفین اور پولو کھلاڑی انور ولی عرف موشور کی شادی اسلام آباد میں ہوئی ۔امریکی دلہن نے پہلے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا اس کے بعد نکاح پڑھایا گیا ۔

انور ولی ویلیج کونسل بونی کے چیئرمین ہیں ۔نوبیاہتا جوڑا 3 مئی کو چترال پہنچے گا ۔ امریکی خاتون کچھ عرصے انور کے خاندان کے ساتھ بونی میں رہ کر واپس امریکا چلی گئی۔دلہا اور دلہن نے اپرچترال میں خواتین کی تعلیمی ترقی، مقامی ہنڈی کرافٹ فروغ کیلئے سینٹر بھی تعمیر کیا ۔

یاد رہےکہ چند سال قبل بھی ایک امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سیالکوٹ پہنچی تھی،41 سالہ امریکی خاتون 21 سالہ پاکستانی لڑکے سے ملاقات کیلئے سیالکوٹ پہنچ گئی تھی۔ 41 سالہ ہیلینا کی 21 سالہ کاشف سے ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی۔

دونوں میں دوستی ہوئی جس کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ہیلینا نے 21 سالہ کاشف سے محبت کا اظہار کیا جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا،واضح رہے کہ پاکستانی لڑکوں کی محبت میں گرفتار ہو کر غیر ملکی خواتین کے پاکستان آنے کا یہ کوئی پہلا قصہ نہیں
۔5 سال قبل بیساکھی میلے میں شرکت کے آئی ایک ہندو خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستانی لڑکے سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد کرن بالا کا نام تبدیل کر کے آمنہ بی بی رکھ دیا گیا۔

Leave a Comment