امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر بڑھنے کا سلسلہ برقرار ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے کمی کے بعد 277 روپے 95 پیسے پر بند ہو گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا 280 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر لین دین جاری ہے۔