پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف نے بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں کی گئی گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی۔2022ء میں ہونے والی گفتگو کی ویڈیو شہروز کاشف نے گزشتہ شب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں ویرات کوہلی کی صرف آواز سنی جاسکتی ہے جبکہ شہروز سے گفتگو کے دوران ویرات نے پاکستان آنے کی امید کا بھی اظہار کیا ہے۔شہروز سے گفتگو کے دوران ویرات کا کہنا ہے کہ اب ٹیمیں آنے لگی ہیں، امید ہے ہم بھی جَلد آئیں گے۔ شہروز کاشف نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ویرات کوہلی سے ویڈیو کال پر گفتگو 2022ء میں ہوئی تھی، نیپال میں ایک بھارتی شہری سے ملا تھا جس نے کہا وہ میرا فین ہے، بھارتی شہری نے اپنا تعارف کرایا اور بھارتی کرکٹ ٹیم سے تعلق کا بتایا۔