امیر بالاج قتل کیس کے ملزم احسن شاہ کی اپنی بیوی سے مبینہ گفتگو منظرعام پر آگئی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل سے احسن شاہ فون پر اپنی بیوی سے گفتگو کرتا تھا، احسن شاہ کی جیل سے فون پر گفتگو ریکارڈ کی جاتی تھی،احسن شاہ کا مبینہ گفتگو میں کہناتھا کہ جیل سے باہر آنے کے بعد ایک ماہ کیلئے سعودی عرب چلا جاؤں گا، بادامی باغ میں رہنے والے کا ایک ماہ میں کام تمام کردوں گا، احسن شاہ نے بیوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جس نے مجھے گرفتار کیا اس کیلئے تیاری کرلی ہے،بادامی باغ والے کیلئے لڑکے تیار کرلئے، جیل کا فنکار بن گیا ہوں ۔