سانپ کے کاٹنے سے انسانوں کا مرجانا توعام سی بات ہے لیکن یہ بات انتہائی غیر معمولی ہے انسان کہ کاٹنے سے سانپ کی موت ہوجائے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اوڑیسا کے ضلع میںیہ حیر انگیز اور ناقابل یقین واقعہ پیش آیا جہاں سنتوش لوہار نامی مزدور کو سانپ نے اس وقت کاٹا جب وہ یلوے لائن کے ایک منصوبے پر کام کرتے ہوئے رات کو سائٹ پر سوگیا۔
جب سنتوش سویا تو اسے ایک زہریلے سانپ نے ڈس لیا، سانپ کے ڈسنے پر اس نے لوہے کی راڈ کی مدد سے سانپ کو اپنے قابو میں کیا اور اسے کاٹ لیا۔ سنتوش نے سانپ کو ایک نہیں بلکہ 3 مرتبہ کاٹا جو سانپ کی ہلاکت کا باعث بنا۔
سنتوش نے اس واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے گاؤں میں، یہ عقیدہ ہے کہ اگر آپ کو سانپ ڈس لے، تو اس کے زہر کو بے اثر کرنے کے لیے آپ کو اُسے دو بار کاٹنا چاہیے ‘۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد ریلوے حکام نے سنتوش کو علاج کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں اس کی طبعیت صحیح بتائی جارہی ہے۔