انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں 5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر278.70روپے سے بڑھ کر278.75روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں8پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر280.49روپے سے کم ہو کر 280.41روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 31پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر302.55روپے سے کم ہو کر302.24روپے ہو گئی جبکہ2.72روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر359.25روپے سے گھٹ کر356.53روپے پر آ گئی

Leave a Comment