سابق پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد نے دورانِ گفتگو بڑا راز فاش کر دیا کہ بھارت کو بڑے بڑے بزنس مین معاشی طور پر چلاتے ہیں۔ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جان سمجھے جانے والے مایاناز بیٹر جاوید میانداد نے حال ہی میں ایک نجی پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شرکت کی اور کھل کر پروفیشنل و نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔دورانِ پروگرام میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا واقعی بھارت میں امبانی، ٹاٹا، برلا اپنے ملک کو چلاتے ہیں؟ سوال کے جواب میں جاوید میانداد کہنے لگے کہ ہم تو بھارت میں کھیل کے آ
چکے ہیں ، بڑا بزنس مین جس بھی ریاست سے تعلق رکھتا ہے وہ وہاں دل کھول کر اپنا پیسہ انویسٹ کرتا ہے، تب ہی انکا ملک چلتا ہے۔
یاد رہے کہ آج کل ایشیا کے سب سے بڑے کاروباری شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی پری ویڈنگ تقریبات کا چرچہ زبان زدِ عام ہے، مکیش امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل 3 روزہ تقریبات گجرات کے علاقے جام نگر میں منعقد کروائیں اور دنیا جہان کے اسٹار اور کاروباری شخصیات کو وہاں ہی مدعو کیا۔
چھوٹے بیٹے کی خوشی کیلئے مکیش امبانی نے کروڑوں روپے ان 3 روزہ تقریبات پر خرچ کیے۔ خوشی کے اس موقعے پر فیسبک کے بانی و مالک مارک برگ، مائیکروسافٹ کے بانی و مالک بل گیٹس اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سمیت کئی ممالک کے کرکٹرز ، گلوکاروں اور شوبز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
شادی کی اس تقریب میں بھارتی بالی ووڈ ستاروں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، سیف علی خان، کرینہ کپور، انیل کپور،اننیا پانڈے سمیت کئی اداکاروں کو ایک ہی بس میں ہوٹل تک روانہ کیا گیا جبکہ سلمان خان، شاہ رخ خان،رنبیر کپور اور ان کی فیملیز کو انتہائی مہنگی کاروں میں ہوٹلز تک پہنچایا گیا ۔