انڈین باؤلر بال ٹیمپرنگ کرتے ہیں؟محمد شامی نے بتا دیا

انڈین باؤلر محمد شامی نے سابق پاکستا نی کپتان انضمام الحق کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کے الزام پر کھل کر بات کی ہے۔
انہوں نے حال ہی میں دیے گئے ایک بیان میں انضمام الحق کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوئی تو انہیں دکھاؤں گا کہ ریورس سوئنگ کیسے کی جاتی ہے۔
محمد شامی نے سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق پر جوابی وار کیا ،  جنہوں نے ارشدیپ سنگھ پر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ءکے دوران بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔
 انزی کے مطابق، بھارتی پیسر نے 15ویں اوور میں آسٹریلیا کے خلاف بال کو ریورس سوئنگ کیا، جو کہ ناممکن ہے۔ انہوں نے امپائرز سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بھارتی کھلاڑیوں پر نظر رکھیں کیونکہ وہ کچھ مشکوک کر رہے تھے۔
ان کے بیان پر بھارتی شائقین اور کرکٹرز کی طرف سے سخت ردعمل آیا، جنہوں نے انضمام کو ان کے الزامات پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور اب شامی نے بھی اس پر ردعمل دیا ہے۔
محمد شامی نے کہا کہ مجھ پر 2023 ءکے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران گیند میں کوئی آلہ ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے حال ہی میں ارشدیپ سنگھ پر ایک اور احمقانہ نظریہ پیش کیا۔ میں انضمام الحق کی بہت عزت کرتا ہوں، اور ان سے اس طرح کے بیانات کی توقع نہیں ہوتی۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ریورس سوئنگ شروع کی، اور جب ہم یہ کرتے ہیں، تو انہیں مسئلہ ہوتا ہے۔
 شامی نے شوبھنکر مشرا کے پوڈکاسٹ میں کہا کہ  اس پر کچھ کہنے سے پہلے انہیں ان واقعات کو یاد کرنا چاہیے جب ان کے کھلاڑی بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ پاکستانی کھلاڑی اپنی عوام کو بے وقوف بنانا چاہتے ہیں، اور جب ان کی ٹیم اچھی کارکردگی نہیں دکھا رہی ہوتی، تو وہ الزامات لگاتے ہیں
انہوں نے اس پر اکتفا نہیں کیا اور کہا کہ اگر پاکستانی کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ ریورس سوئنگ غلط طریقے سے حاصل کی جاتی ہے تو انہیں پہلے پکڑا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سب سے پہلے اس فن کا تعارف کرایا، اور اگر یہ غلط طریقوں سے حاصل ہوتا ہے تو انہیں پہلے پکڑا جانا چاہیے۔ اگر میں 2025 ء کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان گیا، تو میں تین گیندیں اپنے ساتھ لے جاؤں گا اور انہیں دکھاؤں گا کہ ان میں کوئی آلہ نہیں تھا۔
انڈین باؤلر نے کہا کہ میں گیندوں کو 20 لوگوں کے سامنے دو حصوں میں کاٹوں گا۔ میں انہیں یہ بھی دکھاؤں گا کہ ریورس سوئنگ کیسے حاصل کی جاتی ہے

Leave a Comment