بھارت میں شادی سے انکار پر نوجوان نے گھر میں گھس کر خنجر کے وار سے لڑکی کو قتل کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ واردات بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں ہوئی جہاں 23سالہ وشوا نامی ملزم 21سالہ انجلی سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم انجلی نے رشتے سے انکار کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق انجلی بنگلورو کے امبیگارا کالج کی طالبہ ہے، جس کے انکار پر ملزم خنجر لے کر اس کے گھر چلا گیا اور اس پر حملہ کر دیا۔ انجلی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
انکار پر نوجوان نے گھر میں گھس کر لڑکی کی جان لے لی