انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ ملان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ملان نے آخری مرتبہ 2023کے آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی،ڈیوڈ ملان نے 22ٹیسٹ، 30ون ڈے اور62ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی،کیریئر کے دوران ڈیوڈ ملان ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بیٹر بھی رہے۔