شہریوں کا درخواست جمع کروانے کے لیے پاسپورٹ آفس یابیرون ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں قائم پاسپورٹ آفس جانا ضروری ہے۔
حکومت نے حال ہی میں نارمل اورارجنٹ پاسپورٹ کیلئے فیس میں اضافہ کیا ہے۔
اپریل 2024 تک 5 سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی نئی فیس 3,000 روپے سے بڑھ کر 4,500 روپے ہے، جبکہ ارجنٹ پروسیسنگ فیس 5,000 سے بڑھ کر 7,500 روپے ہوگئی ہے۔
63صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس بڑھا کر 6,700 روپے کر دی گئی ہے، ارجنٹ فیس 11,200 روپے ہو گئی ہے۔
5سال کے لیے 72 صفحات کے پاسپورٹ کی نارمل پروسیسنگ کے لیے 8,200 روپے اورارجنٹ کے لیے 13,500 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
10 سال کے لیے 100 صفحات کے پاسپورٹ کی نئی فیس ریگولر پروسیسنگ کے لیے 12,400 روپے اور فوری پروسیسنگ کے لیے 20,200 روپے ہو گئی ہے ۔
نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے درکار دستاویزات
اوریجنل بینک ادا شدہ فیس چالان (رسید) یا ای-ادائیگی کی تصدیق کی تفصیل (پی ایس آئی ڈی نمبر کے ساتھ ایس ایم ایس/ ای میل) کے ذریعے تجویز کردہ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کا ثبوت۔
اصل درست CNIC/NICOP فوٹو کاپی کے ساتھ۔پچھلا پاسپورٹ اس کی فوٹو کاپی کے ساتھ، (اگر جاری کیا گیا ہو)۔سرکاری، نیم سرکاری یا خود مختار ادارے کے ملازمین کی صورت میں متعلقہ محکمے سے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ)۔
پاسپورٹ کی ترسیل کا وقت
نارمل پاسپورٹ ڈیلیوری:12دن
ارجنٹ :5دن
فاسٹ ٹریک ڈیلیوری:دو دن