اسلام آباد(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشنز جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر تک متوقع ہے۔واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ میں،
کوزیک نے کہا: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 19 مارچ کوسٹاف سطح پر معاہدہ ہوا جس کے بعد پاکستان میں معاشی صورتحال بہتر ہوئی ۔پاکستان کو اسٹینڈ بائی انتظامات کے مطابق مجموعی طور پر 3 بلین ڈالر دیئے جائیں گے۔”کوزیک کا مزید کہنا تھاکہپاکستان پہلے ہی 1.9 بلین ڈالر حاصل کر چکا ہے۔
گزشتہ ماہ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ 3 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے حتمی جائزے پر عملے کی سطح پر معاہدہ کیا۔یہ اعلان 19 مارچ کو آئی ایم ایف ٹیم کے اسلام آباد کے ایک ہفتہ طویل دورے کے اختتام کے بعد سامنے آیا۔۔
آئی ایم ایف کے عہدیدارکا مزیدکہنا تھا کہ نئی حکومت اس سال کے باقی ماندہ عرصے کیلئےمعاشی اور مالیاتی استحکام کیلئے موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت شروع کی گئی پالیسی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔گزشتہ جون میں، آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ اس کے معاشی استحکام کے پروگرام میں مدد کے لیے ایک اہم نو ماہ کے انتظام کی منظوری دی۔