آج کل شائقین کرکٹرز کے پیار اور شادی کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔
ان میں کرکٹ کے کئی کھلاڑیوں کی شادیاں منفرد ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنی کزنوں کو اپنی دلہن بنایا تھا۔
4 کرکٹرز ایسے ہیں جنہوں نے محبت سے پہلے رشتہ داری کا خیال کیا اور اپنی کزنوںسے شادی کر لی۔ اس فہرست میں بڑے نام شامل ہیں۔
1:شاہد آفریدی اور نادیہ
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 20 سال کی عمر میں اپنے ماموں کی بیٹی نادیہ سے شادی کی۔ اس کے بعد سے وہ تقریباً 24 سال تک ساتھ ہیں۔ نادیہ بہت ریزرو شخصیت ہیں،ان کو شاہد کے ساتھ میچ کے دوران کبھی نہیں دیکھا گیا۔
شاہد آفریدی نے 22 اکتوبر 2000 ءکو نادیہ سے شادی کی تھی۔ وہ ان کی کزن ہیں۔ نادیہ شاہد آفریدی کے ماموں کی بیٹی ہیں۔ شاہد اور نادیہ 5 بیٹیوں کے والدین ہیں جن کے نام اقصیٰ، انشاء، عجوہ، اسمارہ اور عروہ ہے۔
2: مستفیض الرحمان اور سمیہ پروین
بنگلا دیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان نے بھی اپنی کزن بہن سامیہ پروین شمو سے شادی کر لی جو سائیکالوجی کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ان کی شادی مارچ 2019 ءکے مہینے میں ہوئی تھی۔
3: مصدق حسین اور شرمین سمیرا
کرکٹر مصدق حسین نے بھی سال 2012 ء میں اپنی کزن شرمین سمیرا سے شادی کی۔ مصدق حسین اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہے۔ ان پر بیوی کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے کا الزام تھا۔ اس معاملے کی وجہ سے مصدق بھی ٹیم میں جگہ کھو بیٹھے۔
4: سعید انور اور لبنیٰ
1996 ءمیں پاکستانی کرکٹر سعید انور نے اپنی کزن بہن لبنیٰ سے شادی کی۔ لبنیٰ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ اتفاق سے یہ وہی سال تھا جب سعید ٹیسٹ کرکٹ کے میدان میں اپنی بہترین کارکردگی دکھا رہے تھے۔
سعید انور اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک 2001 ءمیں ان کی بیٹی کا بے وقت انتقال ہو گیا اور اس کے بعد وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ یہ کھلاڑی اپنا کھیل جاری نہ رکھ سکا اور 2003 ءکے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو گیا۔