عارضہ قلب میں مبتلا اڈیالہ جیل کا 60سالہ قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔جیل حکام نے بتایا ہے کہ عارضہ قلب میں مبتلا اڈیالہ جیل کا 60سالہ قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے، ملزم پر تھانہ سول لائن میں دو شہریوں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج تھا۔ملزم کی 26فروری کو طبی بنیاد پر درخواست ضمانت خارج ہوگئی تھی، ملزم تین سال سے اڈیالہ جیل میں قید اور مقدمہ زیر سماعت تھا۔