اگر میری کرکٹر بابر اعظم سے دوستی ہو جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، معروف پاکستانی ادا کارہ نے اپنی خواہش کا اظہار کردیا

اداکارہ یشمہ گل نے کہا ہے کہ ”اگر میری کرکٹر بابر اعظم سے دوستی ہو جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں میزبان نے یشمہ گل سے سوال پوچھاکہ ان کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے؟ اس پر یشمہ گل نے بابر اعظم کا نام لیا اور کہا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وہ دنیا کے نمبر ون بلے باز ہیں، جو کہ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔
یشمہ گل کا جواب سن کر میزبان نے پوچھا کہ ”آج کل پاکستانی کرکٹرز ہماری اداکاراﺅں کو سوشل میڈیا پر میسجز کرتے ہیں، کیا کبھی آپ کو بھی کسی کرکٹر کا میسج آیا ہے؟“ جواب دیتے ہوئے یشمہ گل نے بتایا کہ ”مجھے کبھی کسی اداکارہ نے نہیں بتایا کہ اسے کسی کرکٹر کے میسجز آ رہے ہیں۔ اگر میں اپنی بات کروں تو مجھے بھی کبھی کوئی میسج نہیں آیا۔ “
میزبان نے اداکارہ سے اگلا سوال پوچھا کہ ”کیا آپ کی کسی کرکٹر سے دوستی ہے؟“ اس پر یشمہ گل نے کہا کہ ”میری کبھی کسی کرکٹر سے کوئی ملاقات یا بات نہیں ہوئی تو دوستی کیسے ہو سکتی ہے۔ تاہم ان کے ساتھ دوستی میں کوئی حرج نہیں ہے، وہ ہمارے ہیرو ہیں۔“ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ”اگر میری بابر اعظم کے ساتھ دوستی ہو جائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔“

Leave a Comment