امریکا میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کا سابقہ فون نمبر کے ہندسوں کی ترتیب استعمال کر کے 26 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی۔امریکی ریاست میساچوسیٹس کے علاقے لیسٹر سے تعلق رکھنے والے کیون کونر نے لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ میگا بکس ٹکٹ میں ان کا انعام ان ہندسوں کو استعمال کرتے ہوئے نکلا جن کو وہ 30 برسوں سے استعمال کر رہے ہیں۔
لاٹری کے نمبر کی ترتیب ان کی اہلیہ کے پرانے فون نمبر کی ہے۔کیون کا کہنا تھا کہ انہیں اس انعام کے متعلق اس وقت معلوم ہوا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ مین گئے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا انعامی رقم ان کے بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔