ایشوریا رائے نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کردیا

بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کو 17 سال ہو چکے ہیں لیکن اس بارے میں بہت کم ہی مداح جانتے ہوں گے کہ یہ اسٹار جوڑی اپنی شادی کے ابتدائی دنوں میں آپس میں بہت زیادہ لڑائی کرتی تھی۔

بھارتی میڈیا پر ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جو اس جوڑی نے اپنی شادی کے ابتدائی سالوں میں دیا تھا۔

سال 2010 میں، ایک انٹرویو کے دوران، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن سے پوچھا گیا تھا کہ آپ دونوں آپس میں ایک سال یا ایک مہینے میں کتنی بار لڑتے ہیں؟اس سوال کے جواب میں ایشوریا رائے نے کہا تھا کہ ہم ہر روز لڑتے ہیں، بیوی کے جواب کی وضاحت دیتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ ہماری لڑائی سنجیدہ نہیں ہوتی بلکہ ہمارے درمیان چھوٹی چھوٹی باتوں پر اختلافات اور روزانہ کی نوک جھوک رہتی ہے۔

سوزوکی بائیک خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری
ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر ہمارے درمیان روزانہ کی نوک جھوک نہ ہو تو ہمارا رشتہ واقعی میں بورنگ ہوجائے گا۔ایک اور انٹرویو کے دوران، ایشوریا رائے نے کہا تھا کہ ہمارے لیے روزانہ کی معمولی سی نوک جھوک نارمل ہے، ہم شادی سے پہلے بھی ایسے ہی تھے۔ایشوریا رائے کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ہم نئے شادی شدہ جوڑے جیسے نہیں لگتے کیونکہ ہم دونوں کے درمیان شادی سے پہلے دوستی کا رشتہ قائم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ہمارے لیے شادی کا رشتہ آسان رہا۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک سال سے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں لیکن ان خبروں پر بچن فیملی خاموش ہے

Leave a Comment